مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں سمر ویکیشن کے چلتے عربی کلاسیز چلائی
جا رہی ہیں ۔ اس عربی کلاس سے فائدہ بھوپال کا مسلم طبقہ اُٹھا رہا ہے
۔ جس طرح سے عربی کلاس کو بھوپال میں کامیابی مل رہی ہے اس کو دیکھتے
ہوئے ان کلاسوں کو چلانے والے نوجوانوں نے اس عربی کلاس کو بھوپال کے
دوسرے علاقوں میں بھی شروع کرنے کی بات کہی ہے ۔
بھوپال میں سمر ویکیشن میں مسلم بچوں کو سیکھنے سکھانے کے چلتے بھوپال کے
کچھ نوجوانوں نےعربی کلاسیس شروع کیں، جس میں بھوپال کے ہر
عمر کے لوگ حصہ
لے رہے ہیں ۔ اس کلاس کا مقصد اللہ کی کتاب قران کو پڑھنا اور اس کو سمجھ
کر اس پر عمل کرانا اور اس کے لیے ذہنی طور پر تیار کرنا ہے تاکہ قرآن شریف
کی ہر آیت کو سمجھ کراس کو اپنی زندگی میں اُتارا جائے ۔ وہیں، اس عربی
کلاس میں بھوپال میں ہر عمر کے لوگ حصہ لے رہے ہیں اور اس بات سے خوش ہیں
کہ اب وہ اس عربی کلاس کے ذریعہ عربی سیکھ کرقرآن شریف کو صرف پڑھ ہی
نہیں رہے بلکہ قرآن کی ہرآیت کا ترجمہ بھی سمجھ ر ہے ہیں ۔ جس سے انھیں
قرآن پڑھنے میں بہت آسانی ہو رہی ہے ۔